بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیوبا، بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک کی بجلی بند ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پاور پلانٹ فیل ہونے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

latest urdu news

بجلی معطل ہونے کی وجہ سے اسکولز اور دفاتر میں چھٹی کردی گئی، حکام کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز کیوبا کے وزیر اعظم کی جانب سے ملک میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے تمام پبلک سیکٹرز کو بجلی کی فراہمی روک دی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ اسرائیل اور ایران کیساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ حالیہ تنازع کچھ دیر کیلئے ختم ہوجائے اور اس کے امکانات موجود ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter