جمعہ, 25 اپریل , 2025

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو رؤف حسن کی گرفتاری سے روک دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری پر پابندی عائد کر دی۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں رؤف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی تک کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث دلائل دینا ممکن نہیں۔ اس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ مہیا کر کے دلائل دیے جائیں۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ، کراچی کمپنی اور مارگلہ میں درج مقدمات کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 8 اپریل تک مؤخر کر دی گئی۔

یاد رہے کہ رؤف حسن کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter