معروف پاکستانی اداکارہ نرگس کو شوہر کی جانب سے پیسوں کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
نرگس کے بھائی نے پولیس کو یہ بتایا کہ میری بہن کو ان کا شوہر انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا، تشدد کے نشانات ان کے چہرے پر بھی موجود ہیں۔
پولیس نے کہا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی، اگر کوئی درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے چند برس پہلے پولیس انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر ایک بیوٹی سیلون چلا رہی تھی۔
دوسری جانب افغان شہریوں کے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، غیرملکی افراد نادرا سے جعلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جارہے تھے۔