51
اسلام آباد، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی مذاکرات جاری رہیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، قرض پروگرام پر عملدرآمد انتہائی مؤثر رہا، جسے آئی ایم ایف نے بھی اپنے اعلامیے میں تسلیم کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز مرحلے تک پہنچایا جاسکے۔
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل ہوئی۔