جہلم میں موسم سرما کی تاخیر سے مچھلی فروشوں کا کاروبار متاثر، ڈھابوں پر رونقیں بحال نہ ہو سکیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: موسم سرما کی تاخیر سے آمد کے باعث جہلم شہر میں مچھلی فروخت کرنے کی سرگرمیاں تاحال مندی کا شکار ہیں۔

نومبر کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود سردی کی شدت میں کمی کے سبب مچھلی کے ڈھابوں اور ہوٹلوں پر وہ روایتی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آ رہی جو ہر سال سردیوں کے آغاز پر ہوا کرتی تھی۔

latest urdu news

دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر اکتوبر کے وسط میں سردی کا آغاز ہو جاتا ہے اور شہری اکتوبر کے آخری ہفتے سے فیملیز کے ہمراہ مچھلی کے ڈھابوں کا رخ کرتے ہیں۔ لوگ مچھلی وہیں بیٹھ کر کھانے کے ساتھ ساتھ گھروں کے لیے پارسل بھی کرواتے ہیں، مگر اس سال موسم کی غیر متوقع تبدیلی نے کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک موسم میں ٹھنڈک پیدا نہیں ہوتی، مچھلی کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں۔ دکانداروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تاخیر نے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے اور دعا کی کہ اللہ پاک موسم کو ٹھنڈا کرے تاکہ روزگار کے مواقع بحال ہوں اور ہمارے بچوں کو دو وقت کی روٹی میسر آ سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter