سوہاوہ: ترکی ٹول پلازہ پر ٹریفک سیفٹی آگاہی مہم، موٹر سائیکل سواروں میں سائیڈ مررز تقسیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی زیر نگرانی آج ترکی ٹول پلاہ پر ٹریفک سیفٹی آگاہی مہم کے تحت موٹر سائیکل سواروں میں سائیڈ مررز تقسیم کیے گئے۔ اس دوران ہر گزرنے والے موٹر سائیکل سوار کو روک کر فرداً فرداً سائیڈ مررز فراہم کیے گئے تاکہ دورانِ سفر اپنی اور دیگر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

latest urdu news

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ کے استعمال اور سائیڈ مررز کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معمولی حفاظتی تدابیر اختیار کر کے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور عوام کو چاہیے کہ روڈ سیفٹی کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

آگاہی مہم کے موقع پر ڈی ایس پی موٹروے بھی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے ہمراہ موجود تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter