تھانہ سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ سوہاوہ پولیس نے امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں غیر قانونی آتش بازی کرنے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے آتش بازی کے ذریعے امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کا ارتکاب کیا، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی آتش بازی اور دیگر ایسے اقدامات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter