ضلع جہلم میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ العمل کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جہلم میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت الرٹ اور تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

ڈی سی جہلم نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter