8
تھانہ پنڈ دادنخان کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور مویشی چوری میں ملوث رضو گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیرِ نگرانی اور چوکی کھیوڑہ کے انچارج نذر عباس کی قیادت میں کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 3 بھینسیں، 2 موٹر سائیکلیں، نقدی 40 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی گئی۔ برآمدگی کا کل تخمینہ تقریباً 24 لاکھ 32 ہزار روپے ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
