رمضان نگہبان پیکج؛ جہلم میں 10 ہزار مستحق خاندانوں کیلئے راشن کارڈز اور 32 رمضان دسترخوان لگانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہِ رمضان کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ’’رمضان نگہبان پیکج‘‘ کو حتمی شکل دے دی گئی۔

latest urdu news

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ضلع جہلم میں ایک مرکزی رمضان سہولت بازار قائم کیا جائے گا جہاں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش دستیاب ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں 32 مختلف مقامات پر ’’رمضان دسترخوان‘‘ لگائے جائیں گے، جہاں روزانہ افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہر تحصیل میں 8 دسترخوان قائم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اور مسافروں کو سہولت میسر آ سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ضلع جہلم کے 10 ہزار مستحق خاندانوں کو ’’نگہبان راشن کارڈز‘‘ جاری کیے جائیں گے، جس کے لیے تمام انتظامی اور فنی امور مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے تمام اقدامات شفاف، بروقت اور مؤثر انداز میں نافذ کیے جائیں تاکہ کسی بھی مستحق فرد کو محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا عوامی مسائل سننے کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان نگہبان پیکج حکومتِ پنجاب کے فلاحی ویژن کا عملی مظہر ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور غریب و متوسط طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں اور دسترخوانوں کے انتظامات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter