انصاف آپ کی دہلیز پر؛ کرائم سین کے فوری تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کو خصوصی کٹس فراہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت کرائم سین کے فوری تحفظ کیلئے پنجاب پولیس نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

latest urdu news

اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبد الکریم کی ہدایت پر جہلم سمیت صوبہ بھر کے 747 تھانوں کی گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر تھانے کی گاڑی میں لانگ کونز، کارڈن ٹیپ اور مارکر پر مشتمل خصوصی کٹس شامل کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی واقعہ کی صورت میں جائے وقوعہ کو فوری طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبد الکریم کا کہنا ہے کہ کرائم سین پروٹیکشن تفتیش کا بنیادی جزو ہے اور جائے وقوعہ کے درست تحفظ سے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

جہلم: عیدالفطر سے قبل مرکزی بازاروں میں غیر معمولی رش، شہریوں کو شدید مشکلات

اس حوالے سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے بتایا کہ پولیس افسران کو فرسٹ رسپانڈر کی خصوصی تربیت فراہم کرنے کیلئے 500 ماسٹر ٹرینرز تیار کیے جا چکے ہیں تاکہ کرائم سین کے تحفظ اور شواہد کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter