13
جہلم، پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مشیر صحت پنجاب نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں مٹھائی اور نقدی تحائف تقسیم کیے تاکہ وہ بھی جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ "یومِ آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں عزم اور محنت سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔