7
جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھمب گاؤں پوسٹ آفس سعیلہ کے قریب ایک حویلی سے 400 کلو بیمار اور لاغر جانور کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، تاہم پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی جانچ پڑتال کی اور اسے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار جانور کو غیر قانونی طور پر ذبح کیا جارہا تھا، جبکہ قانون کے تحت جانوروں کو صرف منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز میں ہی ذبح کرنے کی اجازت ہے۔
جہلم: سوہاوہ کے قریب کار الٹنے سے 3 نوجوان زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو دیں۔