پنڈدادنخان: معمولی رنجش پر رشتہ دار کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈدادنخان کے علاقے ڈھوک باغ میں 43 سالہ ظفر حسین کو معمولی رنجش پر قریبی رشتہ دار نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں معمولی رنجش کے باعث قریبی رشتہ دار کے درمیان پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 43 سالہ ظفر حسین کو ساجد نامی شخص نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ تھانہ جلالپور شریف کے علاقے ڈھوک باغ میں پیش آیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم خاندان میں طلاق کے باعث پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے آپس میں الجھے ہوئے تھے۔ ملزم نے غصے میں آ کر اچانک حملہ کیا اور ظفر حسین کو شدید چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جہلم: قتل کیس میں دو مجرمان کو عمر قید

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ علاقے میں تشویش کا باعث بنا ہوا ہے اور مقامی انتظامیہ نے امن و امان کے قیام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter