جہلم: یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم Mir Raza Ozgan کی ہدایت پر ڈی سی آفس جہلم میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سانیہ سیفی اور ایس پی انویسٹی گیشن سکندر گوندل نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس حکام، سول ڈیفنس جہلم اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے بھرپور شرکت کی۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا کی زیرِ نگرانی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر تمام سرکاری افسران اور مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
یومِ پاکستان پر مسلح افواج کا عزم، قیادت نے قوم کو اتحاد اور استحکام کا پیغام دے دیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ مسلمانوں کے لیے آزادی کی منزل کا دن ہے اور ضلعی انتظامیہ ضلع کی تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے تمام اداروں کے اہلکاروں کے نظم و ضبط اور خدمات کو سراہا۔
