جہلم میں مریم کی دستک پروگرام کا آغاز، شہریوں کو گھر بیٹھے 76 سے زائد سرکاری خدمات میسر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی سہولت پروگرام ’’مریم کی دستک‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے 40 اضلاع بشمول جہلم کے شہری اب 76 سے زائد سرکاری خدمات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔

latest urdu news

اس جدید سروس کے ذریعے شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ شہری اپنی درخواستیں موبائل فون پر ’’مریم کی دستک‘‘ ایپ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت دستیاب خدمات میں شامل ہیں:

  • ڈومیسائل
  • برتھ سرٹیفیکیٹ
  • میرج سرٹیفیکیٹ
  • ٹریفک چالان
  • ای-سٹمپنگ اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی
  • گاڑی کی نئی رجسٹریشن یا منتقلی
  • اور متعدد دیگر سرکاری خدمات

پروگرام کا مقصد شہریوں کو ان کے دروازے پر باعزت، تیز اور شفاف سہولیات فراہم کرنا ہے، جس سے عوام کی وقت اور توانائی کی بچت ہوگی اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت بڑھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter