سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف بڑی کارروائی، جرائم میں ملوث افسران گرفتار، ایس ایچ او معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) کے اہلکاروں کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے پر کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تقریباً 2 کروڑ 75 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث CCD اہلکار ظہیر الٰہی کو مقدمے میں نامزد کر کے ابتدائی طبی امداد کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ سی سی ڈی جہلم کے ایس ایچ او ملک نثار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، CCD کے دیگر اہلکاروں، جن میں یاسر ربانی اور تفتیشی افسر سرفراز شامل ہیں، کو بھی راولپنڈی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ان سے تفتیش کی جا سکے۔

یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سی سی ڈی پنجاب کے انچارج سہیل ظفر چھٹہ نے ایک خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راولپنڈی، محترمہ بینش کو مکمل انکوائری کا حکم دیا۔ ایس پی بینش نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد فیصلہ کن اور مثالی ایکشن لیا، جس کے تحت مذکورہ اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

سی سی ڈی گجرات کی بڑی کارروائی: دو اسلحہ بردار گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

ذرائع کے مطابق، مزید اہلکاروں کی نشاندہی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ پولیس نے اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter