محرم الحرام: لیفٹیننٹ کرنل نسیم اللہ کی ڈی پی او جہلم سے ملاقات، سیکیورٹی امور پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لیفٹیننٹ کرنل نسیم اللہ خان کی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

جہلم، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں لیفٹیننٹ کرنل نسیم اللہ خان نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو سے ڈی پی او آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع جہلم میں محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

latest urdu news

لیفٹیننٹ کرنل نسیم اللہ خان نے پولیس کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ اور متحرک ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے مؤثر نظام کو فعال کیا گیا ہے، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او جہلم کا محرم الحرام کے جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ملاقات میں دونوں افسران نے اس بات پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی تعاون اور قانون پر عملداری کے ذریعے ہی امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، اور تمام اضلاع میں سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ اقدامات کے ذریعے امن و امان کے قیام کو یقینی بنا رہی ہیں۔ جہلم پولیس بھی اسی عزم کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے تاکہ شہری پُرامن ماحول میں مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter