181
تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او صداقت علی اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2 بوتلیں شراب اور 310 گرام آئس برآمد کر لی، جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے ایسے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف مزید مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
