جہلم: ڈی پی او کی زیرو ٹالرنس پالیسی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز میں 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس جہلم میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پولیس فورس کا کوئی بھی فرد اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو کسی عام شہری کے خلاف کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کا خود قانون کے تابع رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے اور اس سلسلے میں کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سڑکوں پر نظم و ضبط، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کے بہتر نظام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر سطح پر مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter