جہلم میں سردی کے ساتھ مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں دگنی، غریب عوام کی قوتِ خرید مزید متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی اندرونِ شہر کی مچھلی منڈیوں میں فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث منڈیوں میں مچھلی کے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

latest urdu news

خریداروں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مچھلی کی قیمتیں دگنی کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے غریب، سفید پوش اور مزدور دیہاڑی دار طبقے کے لیے مچھلی کھانا عام شہریوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے، جبکہ مہنگائی نے غریب کی قوتِ خرید مزید کم کر دی ہے۔

دوسری جانب مچھلی فروشوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سیلاب آنے کی وجہ سے فش فارمنگ کو نقصان پہنچا ہے اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ مارکیٹ میں رہو مچھلی 450 روپے فی کلو، سول مچھلی 2 ہزار روپے فی کلو، جبکہ سنگھاڑہ مچھلی 1 ہزار چار سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 افراد کا چالان، 8 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ

شہریوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منہ زور مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گران فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے، تاکہ لوگوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter