ضلع جہلم میں گندم کی کٹائی قریب، حکومتی پالیسی نہ آنے پر کسانوں میں تشویش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ضلع جہلم میں گندم کی فصل تقریباً پک کر تیار ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں کٹائی کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری سے متعلق واضح پالیسی سامنے نہ آنے پر کسانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگی کھاد، بیج، زرعی ادویات اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے ہی ان کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے میں اگر گندم کی مناسب قیمت اور بروقت خریداری کو یقینی نہ بنایا گیا تو انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومتی پالیسی میں تاخیر کی صورت میں بیوپاری من مانی قیمتیں مقرر کریں گے، جس سے محنت کا صلہ ملنے کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گندم کی امدادی قیمت، خریداری مراکز اور طریقہ کار کا اعلان کیا جائے تاکہ کسانوں کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔

جہلم پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن، 465 افراد کی چیکنگ، 10 افغان شہری گرفتار

زرعی ماہرین کے مطابق اگر بروقت پالیسی نہ دی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف کسانوں بلکہ ملکی سطح پر گندم کی دستیابی اور قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے، جس سے غذائی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter