جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، اسپتال منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے علاقے نورپور گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رضوان زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار رضوان پر نامعلوم ملزمان نے ویگو ڈالہ سے فائرنگ کی۔ زخمی اہلکار تھانہ چوٹالہ میں تعینات ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

جہلم میں سیکیورٹی مزید سخت: پولیس کے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں

واقعے کے فوراً بعد پنجاب پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter