سیلابی صورتحال کے پیش نظر جہلم اور سوہاوہ تعلیمی ادارے 6 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم اور سوہاوہ میں شدید بارشوں اور فلڈ کے خطرات کے باعث متعلقہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر 2025 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع جہلم میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے 18 اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے طور پر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

اس فیصلے کی منظوری سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، لاہور کی ہدایت پر دی گئی۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر تک بند رہنے والے ادارے تحصیل جہلم اور تحصیل سوہاوہ کے مختلف اسکول شامل ہیں۔

تحصیل سوہاوہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول فراج، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غازیپور، گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول چوٹہ، گورنمنٹ ماڈل اسکول کمال، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دھوک اصب، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چکی، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دھیر، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول دھوک عبیداللہ، اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چندیوت۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

تحصیل جہلم میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نوان لوک، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول بھٹاک، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رسول نگر، گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلہ قاضیاں، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کوٹلہ قاضیاں، گورنمنٹ ہائی اسکول بھٹاک، اور گورنمنٹ ہائی اسکول لیہیاںشامل ہیں۔

محکمہ تعلیم نے متعلقہ اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter