جہلم: ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، متعدد علاقے زیرِ آب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جہلم اور گردونواح میں مسلسل بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

نالہ بہناں اور نالہ گھان میں گزشتہ روز پانی کی سطح بلند رہی، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

latest urdu news

تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے جلالپور شریف میں نالہ گھنڈر بھپھر گیا، جس کے نتیجے میں کوہستان نمک نیلہ وان کا پہاڑی پانی کندوال سمیت دیگر دیہات میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے کندوال–عیسیٰ وال روڈ بہا دی، جس سے مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حالیہ بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں، آبی گزرگاہوں اور دریائے جہلم کے کناروں پر آباد مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

دریائے ستلج اور سندھ میں سیلابی صورتحال، بستیاں زیرِ آب

انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور متاثرہ علاقوں کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter