جہلم میں غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ملزم نے شاہراہ عام پر گاڑی چلانے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہری کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔

latest urdu news

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ضلع میں اس قسم کے جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہری محفوظ اور پرامن ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter