جہلم میں پروفیسر اغواء کیس، پولیس کی بڑی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں پروفیسر ابراہیم اغواء کیس میں پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کر لیے، ماسٹر مائنڈ سابق شاگرد نکلا، تاوان کی رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائیاں جاری۔

جہلم میں سرکاری کالج کے پروفیسر ابراہیم کے اغواء کیس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تین ملزمان کو جہلم جبکہ ایک کو روات سے حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اغواء کا ماسٹر مائنڈ سید سبط شاہ ہے جو پروفیسر ابراہیم کا سابق شاگرد رہ چکا ہے جبکہ ایک اور مرکزی ملزم شاہ زیب اغواء سے قبل پروفیسر کی اکیڈمی میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان طویل عرصے سے اس واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس کیس میں کل آٹھ ملزمان شامل تھے، جن میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس حکام پرامید ہیں کہ تمام ملزمان گرفتار ہونے کے بعد تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی جائے گی۔

یاد رہے کہ12 اگست کو پروفیسر ابراہیم کو ریویژن اکیڈمی کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا، اور اگلے روز یعنی 13 اگست کو ملزمان نے 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا تھا۔ پولیس نے مزید ملزمان کی گرفتاری اور تاوان کی رقم کی برآمدگی کے لیے تفتیشی عمل مزید تیز کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter