جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
ضلع بھر میں 15 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 465 افراد، 178 گھروں اور 15 بس اسٹینڈز و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ کارروائی تھانہ سول لائنز کے علاقہ سے 8 جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ سے 2 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، تین پیشہ ور بھکاری خواتین گرفتار
جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
پولیس کے مطابق بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے شہری قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
