جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن، 404 افراد کی چیکنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر جہلم میں دہشت گردی و جرائم کی روک تھام کے لیے 12 مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے۔

جہلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر جہلم پولیس نے ضلع بھر میں دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے طور پر سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی۔

latest urdu news

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 12 مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن میں 404 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔

سرچ آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا تھا، اس موقع پر شہریوں کی شناخت پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی تاکہ ڈیجیٹل نظام کے تحت ہر فرد کی فوری تصدیق ممکن ہو۔ سرچ آپریشنز کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کی گئی اور وہاں آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی گئی۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو کے مطابق ان آپریشنز کا بنیادی مقصد ضلع میں قیامِ امن، اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی، اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پنجاب پولیس بالخصوص جہلم پولیس کی جانب سے منشیات، اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، حالیہ آپریشنز ان اقدامات کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد عوامی سلامتی، قانون کی بالادستی اور امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter