جہلم پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ، 14 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم پولیس کی جوئے کے اڈوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، دو جوئے کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 14 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور آلاتِ قمار بازی برآمد کر لیے، جن کی کل مالیت تقریباً 9 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں 8 ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے 46 ہزار 150 روپے نقد، 9 موبائل فونز، 3 موٹرسائیکلیں اور آلاتِ قمار بازی برآمد ہوئے جبکہ دوسری کارروائی میں 6 ملزمان سے 30 ہزار روپے نقد، 7 موبائل فونز، 2 موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔

جہلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق ملزمان کو علاقے کے عوام کے سامنے شرمندگی کے طور پر قمیضیں باندھ کر پیدل تھانے تک لے جایا گیا تاکہ انہیں آئندہ عبرت حاصل ہو۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، پولیس ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قمار بازی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter