6
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی اہم کارروائی کے دوران تھانہ سٹی جہلم کی پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دانو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران امجد اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا، جن کے قبضہ سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلز اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والے مالِ مسروقہ کی مالیت کا تخمینہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
