جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ڈومیلی، منگلا کینٹ اور صدر پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 810 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی مانا ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter