14
جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے شہریوں کو یقین دلایا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔
