4
جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جب وہ بھاری مقدار میں شراب کی سپلائی کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 538 لیٹر شراب، دو ڈرم اور متعدد گیلن برآمد ہوئے ہیں۔ تمام شراب کو موقع پر ہی تحویل میں لے کر، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی غیر قانونی سپلائی اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔