جہلم میں پاسپورٹ دفتر کے گرد بدعنوان عناصر اور ایجنٹ مافیا سرگرم، شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں پاسپورٹ دفتر کے اطراف برسوں سے سرگرم ایجنٹ مافیا اور بدعنوان عناصر کے مبینہ نیٹ ورک کا بڑا انکشاف سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پاسپورٹ دفتر کے اطراف برسوں سے سرگرم ایجنٹ مافیا اور بدعنوان عناصر کے مبینہ نیٹ ورک کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

latest urdu news

جہلم اپڈیٹس نے ڈائریکٹر پاسپورٹ کی جانب سے ڈی پی او جہلم کو لکھے گئے سرکاری مراسلے کی کاپی حاصل کی ہے، جس میں پاسپورٹ آفس کے گرد غیر قانونی سرگرمیوں، شہریوں سے ناجائز رقوم وصول کرنے اور غیر قانونی دباؤ کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

مزید براں جہلم اپڈیٹس نے مبینہ ایجنٹ مافیا کے کارندوں کی خصوصی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں، جن میں شہریوں سے پیسوں کی ڈیلنگ، دباؤ اور غیر قانونی طریقوں سے کام نکلوائے جانے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برسوں سے یہ عناصر ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں اور اب وہ پاسپورٹ دفتر کے گرد ہونے والی لوٹ مار اور استحصال کے خاتمے کا سخت مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سرکاری مراسلے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاسپورٹ دفتر کے اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کب اور کیسے ممکن ہوگا، اور آیا متعلقہ ادارے و پولیس اب اس کے خلاف موثر کارروائی کریں گے۔ مزید تحقیقات اور ذمہ دار اداروں کی کارروائیاں آنے والے دنوں میں صورتحال کو واضح کریں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter