ضلع جہلم میں پرائیویٹ ایمبولینسز کیلئے رجسٹریشن، آلات اور ڈرائیورز کی فٹنس لازمی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم میں پرائیویٹ اور دیگر اداروں کی ایمبولینسز کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائیویٹ ایمبولینسز کے مالکان اور ڈرائیورز نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام پرائیویٹ ایمبولینسز کا محکمہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ اگر کسی گاڑی میں مطلوبہ طبی آلات موجود نہیں ہوں گے تو اسے ایمبولینس نہیں بلکہ "پیشنٹ ٹرانسپورٹ وہیکل” تصور کیا جائے گا۔

مزید ہدایات کے مطابق تمام ڈرائیورز اور میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ضروری ہے، جبکہ ڈرائیورز کے پاس LTV لائسنس کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جہلم میں موسمی تبدیلی کے باعث کھانسی کی وباء میں اضافہ، بچے زیادہ متاثر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے واضح کیا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter