جہلم میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ریفلنگ کا دھندا عروج پر، شہریوں میں تشویش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ریفلنگ کا دھندا تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس نے شہریوں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔

latest urdu news

مختلف علاقوں میں بااثر افراد نے غیر قانونی طور پر پٹرول ایجنسیاں اور گیس ریفلنگ کے مراکز قائم کر رکھے ہیں، جہاں نہ صرف عوام سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں بلکہ حفاظتی اصولوں کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے، کیونکہ گنجان آبادیوں میں بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے پٹرول اور گیس کی فروخت جاری ہے۔

جہلم پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن، 465 افراد کی چیکنگ، 10 افغان شہری گرفتار

اہلِ علاقہ کے مطابق سول ڈیفنس انتظامیہ نے اس سنگین مسئلے پر مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے، جس کے باعث غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے پہلے اس خطرناک رجحان کا خاتمہ کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter