جہلم: جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر، ٹرک ڈرائیور جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: پی ٹی سی فیکٹری کے سامنے جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

latest urdu news

ریسکیو 1122 کے مطابق مزدا گاڑی کی ٹکر سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فضل داد ولد ملک رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter