جہلم: جی ٹی روڈ دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 6 شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: گجرات سے راولپنڈی جانے والی کراوان گاڑی جی ٹی روڈ دینہ کے قریب ٹین پورہ کس پل پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی پل کی ریلنگ سے ٹکرا گئی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کل 8 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 افراد شدید جبکہ 2 افراد معمولی زخمی شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع گجرات سے بتایا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 6 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا، جہاں زخمی ہونے والوں میں شامل غلام رسول ولد شفیق عمر 65 سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خالد ولد رحمت خان (70 سال)، عدنان ولد غلام رسول (32 سال)، شازیہ بی بی زوجہ خالد (27 سال)، واجدہ بی بی زوجہ غلام رسول (60 سال)، سوہام ولد محمد عمران (17 سال)، محمد وقاص ولد اظہر اقبال (25 سال) اور شازیہ ولد غلام رسول (32 سال) شامل ہیں، جن میں دو افراد کو فرسٹ ایڈ کے بعد روانہ کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter