جہلم میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، جرمانے، نوٹس اور مضر اشیاء تلف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی ڈائریکٹر فرحان وسیم کی سربراہی میں ٹیم نے مجموعی طور پر 75 انسپیکشنز کیں۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر 33 فوڈ بزنس آپریٹرز کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 8 مراکز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید برآں، انسانی صحت کے لیے مضر 45 لیٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس اور 15 کلوگرام زائد المیعاد اشیاء برآمد کر کے موقع پر تلف کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ ملاوٹ، ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوامی صحت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter