جہلم: کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل، بیٹی لاپتہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: کالا گجراں کے نواحی علاقے کوٹھہ پرانا میں لرزہ خیز واقعہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

مقتولین میں میاں، بیوی اور دو کمسن بیٹے شامل ہیں، جب کہ خاندان کی ایک لڑکی لاپتہ ہے جسے مقتولین کی بیٹی بتایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق لاشیں گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی طور پر قتل کی وجہ اور محرکات سامنے نہیں آ سکے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، اور لاپتہ لڑکی کی تلاش بھی جاری ہے۔ اہل علاقہ واقعے پر شدید صدمے میں ہیں اور سیکیورٹی اداروں سے جلد انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter