جہلم: منشیات فروش کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کی عدالت نے منشیات کیس میں خادم حسین عرف ناظم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید با مشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پولیس کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر یہ مقدمہ عدالت میں ثابت کیا گیا۔

latest urdu news

ملزم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے سنگین الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خادم حسین منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جسے جہلم پولیس نے کامیاب تفتیش کے بعد گرفتار کیا۔ پولیس نے موثر چالان عدالت میں پیش کیا، جس کی مکمل پیروی کے نتیجے میں عدالت نے سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے عدالتی فیصلے کو پولیس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا پولیس کی ذمہ داری اور عوامی خدمت ہے۔

ڈی پی او نے تحقیقات اور قانونی کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی پولیس کی محنت، جذبے اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ یہ سزا منشیات کے خلاف سخت قانون نافذ کرنے اور سماجی تحفظ کے لیے پولیس کی مؤثر کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ معاشرے کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter