جہلم: ضلعی امن کمیٹی اور علماء کرام کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ڈی سی آفس جہلم میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں اے ڈی سی جی شگفتہ جبین، امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے جیسے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

latest urdu news

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اجلاس کے دوران بتایا کہ مساجد، امام بارگاہوں، اہم تنصیبات اور عدلیہ دفاتر کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف اقدامات کیے جا چکے ہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔

ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے وہ انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک جماعت کی طرح ہیں اور جہلم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کام جاری رکھیں گے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter