33
دینہ: چک میو، جی ٹی روڈ دینہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر حسین ولد محمد بشیر، عمر 42 سال، ساکن کڑی ڈاکخانہ سنگھوئی جہلم کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طور پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کردیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے میں ملوث کار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔