جہلم کی خوبصورتی اور سہولیات کے لیے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں زیر تکمیل متعدد ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ عوامی فائدہ حاصل ہو سکے۔

latest urdu news

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن اور سی او ضلع و میونسپل کمیٹی ضیا رانجھا کے ساتھ ایک اہم مشاورتی ملاقات کے دوران جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں سڑکوں کی بہتری، صفائی کے نظام کی مؤثر کارکردگی، اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور انتظامیہ ان کی ذاتی نگرانی کر رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن اور سی او ضیا رانجھا نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مقررہ مدت کے اندر تمام پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے جہلم کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات، صاف ستھرا ماحول اور جدید شہری سہولیات میسر آئیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter