جہلم: دسمبر کے سوئی گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسز، صارفین شدید پریشان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ماہ دسمبر کے سوئی گیس کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں۔

latest urdu news

شہر بھر میں رواں ماہ موصول ہونے والے بلوں میں ہزاروں روپے کے اضافی ٹیکس شامل کر دیے گئے ہیں، جس سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایسے صارفین جنہیں پہلے چند سو روپے کے بل موصول ہوتے تھے، انہیں اس دفعہ ہزاروں روپے کے بل موصول ہوئے ہیں، جس نے عام عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، اور اب سوئی گیس کے بلوں میں اضافے نے مالی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

گیس کے بل زیادہ کیوں آتے ہیں؟ سوئی سدرن نے اصل وجہ بتا دی

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور اضافی ٹیکسز کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شہری اپنے بیوی بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کر سکیں۔ شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر پٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ سوئی گیس کے بلوں میں غیر ضروری اضافے اور ٹیکسز کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر بلوں میں نمایاں کمی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور فوری اقدامات نہ کیے جانے کی صورت میں عوام میں شدید ناخوشگواری پھیل سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter