5
حکومت پنجاب نے جہلم کے ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس کا تبادلہ کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد میثم عباس (PMS/BS-19) کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کی جگہ میر رضا اوزگن (PAS/BS-19)، جو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے، کو جہلم کا نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔
میر رضا اوزگن کو یہ ذمہ داری عارضی طور پر ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر سونپی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔