جہلم سول لائن روڈ سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اُٹھی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی ہدایت پر جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں، سول لائن روڈ کو سبز و سفید لائٹس سے سجا دیا گیا۔

جہلم، پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جہلم میں جشن کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر شہر کی مرکزی شاہراہ سول لائن روڈ کو سبز و سفید روشنیوں سے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

latest urdu news

رات کے وقت روشن ہونے والی یہ دلکش لائٹس وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کر رہی ہیں اور شہریوں میں حب الوطنی کا جوش بھر رہی ہیں۔ روشنیوں سے جگمگاتی سڑکیں نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ جشن آزادی کی فضاء کو مزید پُر وقار اور دلکش بنا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ شہر کے مختلف اہم مقامات کو قومی پرچموں، بینرز، اور سبز و سفید رنگوں کی روشنیوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ایک خوشگوار اور پرجوش ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رات کے وقت سول لائن روڈ کا رخ کرتے ہیں، سیلفیاں لیتے ہیں، اور روشنیوں سے سجے اس منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter