تھانہ سٹی جہلم کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی اہم کارروائی، پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی عائد ہے۔ ملزمان کی جانب سے دفعہ 06 پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا گیا، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
