جہلم میں سی سی ڈی کے چھاپے، منشیات کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: منشیات کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی نے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم ذیشان ندیم ولد ندیم بابر سکنہ شمالی محلہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پیراغیب کے مقام پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی جبکہ دوسرے ملزم اویس بن شاہد سکنہ سید حسین دینہ نے ملوٹ پل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس بھی برآمد کی گئی ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter